1 جون 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حضرت امام خمینی (رہ) کی بائیسویںبرسی کی آمد کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں حضرت امام خمینی (رہ) کی پاک و پاکیزہ سیرت اور ان کے افکار کو نمونہ عمل بنانا چاہیے کیونکہ ان کے راستہ پر حرکت ہماری عزت و عظمت اور سربلندی کا باعث ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ)کے راستے پر گامزن رہنا عزت اور سربلندی کا باعث ہے ،حضرت امام خمینی (رہ) کے صاف و پاک افکار کے اثرات آج ایران اور علاقائی ممالک میں نمایاں ہیں  اور مسلمانوں کے اندار اسلامی بیدار کی لہر انقلاب اسلامی ایران کی مرہون منت ہے، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے ایران میں امریکہ نواز شہنشاہیت کو ختم کرکےعوامی دینی حکومت کو تشکیل دیا عوامی آراء پر مشتمل رفرینڈم منعقد کرایا اور ایران کو اسلامی جمہوری خطوط پر ڈالدیا انھوں نے کہا کہ  انقلاب اسلامی کے  32 سالہ دور میں کم سے کم 31 انتخابات ہوچکے ہیں حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین جسے فراموش کیا جارہا تھا حضرت امام خمینی (رہ) اسے دوبارہ زندہ کیا اور اسے اپنے اصلی مقام پر دوبارہ لاکر کھڑا کردیااور انقلاب اسلامی کے بعد ایران ایسا واحد اسلامی ملک ہے جس نے فلسطینیوں کی بے دریغ اور بےلوث حمایت کی ہے سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے قوموں کو استقلال ، پائداری کا راستہ دکھایا اور انھیں امریکہ کے خلاف قیام کرنے کاعزم و حوصلہ عطا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت